متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 161550
جواب نمبر: 16155031-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1094-887/sd=8/1439
سبحان ندیم نام رکھنا درست ہے؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ ایسا نام رکھا جائے جس کے شروع میں عبد ہو اور دوسرا لفظ اللہ کے ناموں میں سے ہو جیسے عبد اللہ، عبدا لرحمن وغیرہ، یا پیغمبروں اور صحابہ کے نام پر نام رکھا جائے، سبحان لفظ اللہ کے ناموں میں سے نہیں ہے۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أحب الأسماء إلی اللہ عبد اللہ وعبد الرحمن (أبوداوٴد) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : سمّوا بأسماء الأنبیاء ولا تسموا بأسماء الملائکة (فیض القدیر)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے یہاں گزشتہ ہفتہ ایک بچہ پیدا ہوا ہے۔اس وقت میں نے غریب لوگوں کے لیے اسٹم سیل (ناف کی نالی سے نکلنے والا فاسد خون) کا عطیہ کیاجو کہ دو سو ستر بیماریوں کا علاج کرنے میں معاون ہوگا۔ میں یہ معلوم کرنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ جائز ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔ (۲) میں نے اس کا نام مہران عرفہ رکھا ہے ، برائے کرم مجھ کو اس نام کا معنی بتادیں۔
3969 مناظرمیری بیٹی ڈھائی سال کی ہے جس کا نام فاطمہ ہے۔ اب دوسرے بچہ کی ولادت ہونے والی ہے۔ اگر اللہ نے پھر بیٹی عطا کی تو اس کا نام آمنہ یا زہرہ رکھنے کا ارادہ ہے۔ آپ بتائیں کون سا بہتر رہے گا؟ اور اگر بیٹا عطا کیا تو عبداللہ رکھنے کا ارادہ ہے (ہمارا خاندانی نام یار خان ہے تو کیا عبداللہ یار خان ٹھیک ہوگا)؟
3189 مناظرمحمد مصعب اور محمد ارحم ان میں سے کون سا نام رکھنا زیادہ بہتر ہے؟
5095 مناظرمیں نے اپنے بیٹے کا نام محمد شاہان عمر رکھا ہے۔ کیا یہ نام صحیح ہے؟
4616 مناظرمفتی
صاحب میری ہونے والی بیوی کا نام ایمان ہے۔ کیا یہ نام صحیح ہے؟ کیا اس نام کو
تبدیل کرنا چاہیے؟ کیا صرف پکارنے کے لیے الگ نام استعمال کرسکتے ہیں، کیوں کہ
دستاویز اور شناختی کارڈ میں نام تبدیل کرنا مشکل ہے؟