• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 160339

    عنوان: عبدالمبین اس نام کا رکھنا صحیح ہے ؟

    سوال: جناب! میرا نام عبدالمبین ہے ۔میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا مبین کے ساتھ عبدل لگانا صحیح ہے ؟ اور یہ کہ اس نام کے مکمل معنی کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 160339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:823-664/B=8/1439

    ”مبین“ نہ تو اللہ تعالیٰ کا نام ہے اور نہ ہی صفت اصلی؛ لہٰذا عبد کی نسبت مبین کی طرف کرکے عبد المبین نام رکھنا درست نہیں؛ البتہ آپ محمد مبین یا مبین احمد نام رکھ سکتے ہیں۔

    (۲) عبد کا معنی بندہ اور مبین کا معنی: واضح، فصیح، غیر مشتبہ (القاموس الوحید: ۱/ ۱۹۱، ط: حسینیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند