• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 159804

    عنوان: نام کی تبدیلی

    سوال: حضرت میرا نام ارشاد احمد شیخ ہے ، میرے دو بیٹے ہیں،میں نے ایک کا نام شیخ ابوبکر اور دوسرے کا نام شیخ ابوزر رکھا،لیکن مجھے کسی نے کہا کہ ان کا نام بدل دو کیونکہ نام کا صیح معنی ہونا چاہیے اور نام کا اثر بھی ہوتا ہے ۔اب مجھ پر مہربانی کرکے مجھے صحیح رہنما ئی فرما ئیں۔یا مہربانی کرکے ان کے لیے کوئی اچھا نام بتائیں ۔ شیخ ابوبکر 11 شعبان المعظم 1433۔ بروز۔ سوموار وقت۔ 5:00 شام۔ شیخ ابو زر۔ 29 شعبان المعظم 1437 بروز ۔ سوموار۔ وقت۔ 1:30 دوپہر۔ ماں کا نام ۔ رخسانہ

    جواب نمبر: 159804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:850-731/L=7/1439

    ”ابوذر “ ایک جلیل القدر صحابی کا نام ہے ؛اس لیے اس نام کے بدلنے کی ضرورت نہیں ؛البتہ اس کا تلفظ ”ذال“ کے ساتھ ہے ”زا“ کے ساتھ نہیں،اس کو آپ درست کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند