• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 15969

    عنوان:

    چھ کلمے ماننا ضروری ہے کیا؟کیا کلمہ کی ترتیب کا قبول کرنا اسلام ہے؟ اگر کوئی کہتاہے کہ میں کلمہ کی ترتیب کو قبول نہیں کرتاہوں تو کیا وہ گناہ گارہوجاتا ہے؟

    سوال:

    چھ کلمے ماننا ضروری ہے کیا؟کیا کلمہ کی ترتیب کا قبول کرنا اسلام ہے؟ اگر کوئی کہتاہے کہ میں کلمہ کی ترتیب کو قبول نہیں کرتاہوں تو کیا وہ گناہ گارہوجاتا ہے؟

    جواب نمبر: 15969

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1688=1380/1430/د

    توحید، رسالت، ایمان بالآخرت،اس کے ساتھ فرشتوں پر، اچھی بری تقدیر پر ایمان لانا ضروری ہے، اور کفر وشرک سے برأت ظاہر کرنا،ایمان کے لیے لازم ہے، ان چھ کلموں میں انھیں باتوں کا اقرار ہوتا ہے۔ لہٰذا کلموں کا اقرار کرنا ضروری ہوا۔ کلمہ کی ترتیب قبول کرنے سے کیا مراد ہے؟ اور جو شخص کلمہ کی ترتیب قبول کرنے سے انکار کرتا ہے وہ کن الفاظ سے مذکورہ بالا امور کا اقرار کرتا ہے، خود اس کے قلم سے لکھواکر منسلک کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند