• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 158681

    عنوان: شاہ زیب نام رکھنا

    سوال: میں نے اپنے لڑکے کا نام شاہ زیب رکھا ہے برائے مہربانی اس کا مطلب بتائیں کہ یہ نام مناسب ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 158681

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 537-475/D=5/1439

    شاہ زیب کے معنی بادشاہ کی رونق۔ بادشاہ کے لیے باعث زینت۔ معنی کے اعتبار سے لڑکے کا نام رکھنے میں حرج نہیں۔

     لیکن زیادہ بہتر وہ نام ہوتے ہیں جو انبیاء کرام حضرات صحابہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادوں کے نام تھے، ان میں کوئی نام چن لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے، جیسے یحییٰ، شیث، حذیفہ، حنظلہ، زبیر، قاسم، طیب۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند