• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 158396

    عنوان: لڑکے کا نام ام شاہ زیب رکھنا؟

    سوال: سوال: میں نے اپنے لڑکے کا ام شاہ زیب رکھا ہے ، یہ نام کے معنی بتائیں ، پیدائش کی تاریخ اوروقت 25.10.2017 3:45PM والد کا نام :عتیق الرحمان والدا کا نام :نصرت یہ نام مناسب نہیں ہے تو مناسب نام بتائیں۔

    جواب نمبر: 158396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:492-399/sd=5/1439

    لڑکے کا نام ام شاہ زیب مناسب نہیں ہے ، ام کے معنی ماں کے آتے ہیں، آپ صحابہ کرام یا اولیاء کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں ، مثلا: عدی، عمر، نعمان، خالد، وغیرہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند