• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 158003

    عنوان: لڑکی کا نام نُسیبہ رکھنا؟

    سوال: حضرت، میرے یہاں الحمدللہ! لڑکی پیدا ہوئی ہے، اور میں نے اپنی لڑکی کا نام نسیبہ (Nusaiba) رکھا ہے۔ برائے مہربانی مجھے اس نام کا مطلب اور یہ کس صحابیہ کا نام ہے، بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 158003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:422-380/M=4/1439

    نَسیبہ (نون کے زبر کے ساتھ) کا معنی ہے: رشتہ دار، حسب ونسب میں شہرت والی، اور نُسیبہ اسی کی تصغیر ہے، اپنی بچی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں، لیکن یہ نام کسی صحابیہ کا ہماری نظر سے نہیں گذرا۔ اگر آپ کو صحابیات کے نام مطلوب ہیں تو چند نام یہ ہیں: میمونہ، صفیہ، خنساء، رُقیہ، سُمیہ، عائشہ، فاطمہ وغیرہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند