• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 157987

    عنوان: عائزہ نام رکھنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: میں نے بچی کا نام عائزہ رکھا ہے ، بعض احباب کا کہنا ہے کہ اس کے معنی اچھا نہیں ہے ۔ میری مشکل حل فرمائیں۔ اس کے معنی اور درست ہجے کیا ہیں؟ میں نے یہ سمجھ کر نام رکھا کہ اس کا معنی ہے عزت والی۔

    جواب نمبر: 157987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:405-364/M=4/1439

    ”عائزہ“ (زا کے ساتھ) کا معنی ہے مفلس، اس لیے زاء کے ساتھ رکھنا اچھا نہیں، آپ عائذہ (ذال کے ساتھ) نام رکھ دیں اس کا معنی ہے: پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی، یہ مفہوم اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند