• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 157693

    عنوان: نعمان محسن نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میں نے اپنے بیٹے کا نام نعمان محسن رکھا ہے ، کیا یہ نام اچھا ہے ، اور اس نام کا مطلب کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 157693

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:459-390/L=4/1439

    نعمان کے معنی ہیں خوشبو،ایک خوشبودار پھول جو سرخ رنگ کا ہوتا ہے،نیز یہ امامِ اعظم ابوحنیفہکا نام ہے” محسن “کے معنی ہیں احسان کرنے والا، ”نعمان محسن“ اچھا اور عمدہ نام ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند