• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 157369

    عنوان: محمد صانف نام رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال: حضرت ،محمد صانف نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور اس کے معنی کیا ہے ؟ اور نام سانف ہے یا صانف؟

    جواب نمبر: 157369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:415-297/sn=4/1439

    لفظ صانف اور سانف کا استعمال کلامِ عرب میں نہیں ملتا اور ان کے ”مادہ“ کے جو معانی کتب لغت میں مذکور ہیں وہ بھی نام کے لیے موزوں معلوم نہیں ہوتے؛ اس لیے ان دونوں: صانف اور سانف کے بہ جائے اگر محمد صالح، محمد سالم، محمد سالک، محمد طاہر، محمد طیب یا کوئی اور بامعنی اچھا نام رکھ دیں تو زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند