• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 157195

    عنوان: كیا مِزینہ نام ركھنا درست ہے؟

    سوال: حضرت، میری بہن کا نام مِزنة (Mizna) ہے۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ نام صحیح ہے؟ اور اس نام کا معنی کیا ہے؟ اگر یہ نام صحیح نہیں ہے تو اس نام کی جگہ کونسا نام رہے، نام کا معنی بھی بتلائیں۔

    جواب نمبر: 157195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:304-254/sd-39

    مُزْنہ کے معنی ہیں: بادل کا ٹکڑا، بارش۔ (مصباح اللغات: ۸۱۹) یہ نام رکھنے میں مضائقہ نہیں، البتہ نام رکھنے میں صرف معنی کو نہیں دیکھنا چاہیے ، بلکہ اچھا نام رکھنا چاہیے ، مثلا: صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے ، جیسے : امیمہ، عاتکہ، عائشہ ، میمونہ وغیرہ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند