• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 156944

    عنوان: مہدی نام رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال: میں اپنے بیٹے کا نام محمد مہدی رکھنا چاہتا ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ مہدی نام رکھنا کیسا ہے ؟ کیا یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ایک ہے ؟ اسی طرح سے دایان کا کیا مطلب ہے ؟ کیا دایان مہدی نام رکھا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 156944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:336-451/L=4/1439

    ”مہدی“ عمدہ نام ہے ،علامہ سیوطی نے الریاض الانیقہ میں اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے شمار کیا ہے؛البتہ دایان مہمل لفظ معلوم ہوتا ہے ؛اس لیے آپ دایان مہدی کے بجائے ”محمد مہدی“ اپنے لڑکے نام رکھ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند