• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 155646

    عنوان: میرا بھتیجا بیمار رہتا ہے لوگ كہتے نام بدل دو؟

    سوال: میرے بھتیجے کا نام عرش ہے اور وہ بہت بیمار ہے جس کی وجہ سے لوگ کہے رہے ہیں کہ اس کا نام بدل تو کیوں کہ اس کا معنی صحیح نہیں ہے تو آپ ہماری رہنمائی کریں کہ ہم کیا کریں؟

    جواب نمبر: 155646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:105-63/sn=2/1439

    لوگوں کی بات درست نہیں ہے، ”عرش“ نام کی وجہ سے بچہ بیمار رہتا ہے یہ عقیدہ رکھنا جائز نہیں ہے، صحت کی طرح بیماری بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی آتی ہے، نیز ”عرش“ نام کو غلط کہنا بھی درست نہیں ہے، یہ نام صحیح ہے، لغت میں ”عرش“ کے بہت سے معانی ذکر کیے گئے ہیں مثلاً رئیس، سردار، کسی چیز کا قِوام، رکن وغیرہ (مصباح اللغات) یہ کوئی قبیح معانی نہیں ہیں کہ ”عرش“ نام درست نہ ہو۔ بس آپ لوگ بچے کا اچھی طرح علاج کرائیں اور دعائیں بھی کرتے رہیں۔ ان شاء اللہ شفایاب ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند