• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 153893

    عنوان: جرنیل صحابیات کے نام بتائیے

    سوال: میرا نام سمیع اللہ ہے ، میرے تین3 بچے ہیں، ایک لڑکا دوسری لڑکی، ایک کا نام انصف اور دوسرے کا نام خنساء اور ابھی تیسری لڑکی پیدا ہوئی ہے ، اور میں وہ لڑکی کا نام خولہ رکھنا چاہتاہوں، مجھے اس کا معنی بتائیں۔ اور بھی آپ کے جرنیل صحابیات کے نام بتائیں تاکہ اب حالات کے مطابق ان کے اوصاف ان بچّوں میں آجائیں، مہربانی ہوگی۔ ذرا جلدی جواب دیں تاکہ بچے کا نام درج کرانے میں صرف 5دن باقی ہے ؟

    جواب نمبر: 153893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1350-1324/M=12/1438

    ”خولہ“ ایک مشہور صحابیہ کا نام ہے اس کے معنی ہیں: ”ہرنی“ اور کنایةً حسیناوٴں کے لیے یہ لفظ استعمال ہوتا ہے، نام عمدہ ہے، اس کے علاوہ چند صحابیات کے اسماء حسب ذیل ہیں:

    فاطمہ، عائشہ، حفصہ، ام حبیبہ، رقیہ، ام کلثوم۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند