• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 153401

    عنوان: میرا نام شان مشرف حسین ہے كیا یہ نام صحیح ہے؟

    سوال: میرا نام شان مشرف حسین (SHANI MOSHARRAF HUSSAIN) ہے ، کیا یہ نام صحیح ہے اور اس کا ترجمہ کیا ہے؟ یا مجھے اپنا نام بدل لینا چاہئے؟

    جواب نمبر: 153401

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1226-1123/sn=11/1438

    آپ کا نام تین لفظوں سے مرکب ہے ”شان“ بمعنی رتبہ، ”مشرف“ بمعنی صاحب شرف ومنزلت اور ”حسَین“ نواسہٴ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہے، اور لغوی اعتبار سے اس کا معنی ہے ”اچھا“، اگر اس نام کو رکھنے میں کوئی خاص ”عقیدہ“ پنہا نہ ہو تو یہ نام صحیح ہے، بدلنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند