• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 153207

    عنوان: مشعل کے کیا معنی ہیں اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: میں نے اپنی بیٹی کا نام مشعل رکھا ہے جس کے متعلق مجھے اکثریت نے یہی کہا ہے کہ اچھا نام ہے لیکن کچھ احباب کو خدشہ ہے کہ یہ کوئی غیر اسلامی نام ہے ، جبکہ دیگر احباب کا کہنا ہے نام زبان اور علاقے کے متعلق بھی ہوتے ہیں اور ہر اچھے معنی والا نام اسلامی ہو سکتا ہے ۔ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1196-1112/sn=11/1438

    ”مشعل“ روشنی کی جگہ، چراغ دان کو کہتے ہیں۔ (فیروز اللغات)

    یہ اچھا نام ہے، اس کو باقی رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند