• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 15283

    عنوان:

    میری بیٹی جو کہ 28.02.2006کو پیدا ہوئی ہم نے اس کا نام مناہل رکھا کیا یہ اسلامی نام ہے؟ اس کا معنی کیا ہے؟ کیا یہ نام اس کے لیے مناسب ہے؟

    سوال:

    میری بیٹی جو کہ 28.02.2006کو پیدا ہوئی ہم نے اس کا نام مناہل رکھا کیا یہ اسلامی نام ہے؟ اس کا معنی کیا ہے؟ کیا یہ نام اس کے لیے مناسب ہے؟

    جواب نمبر: 15283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1348=1374/1430/ل

    مناہل منہل کی جمع ہے، منہل کے معنی ہیں، گھاٹ، پینا، راستہ پر پانی پینے کی جگہ (مصباح اللغات) یہ نام رکھا جاسکتا ہے، البتہ ازواج مطہرات، بنات طاہرات یا صحابیات کے نام پر اپنی لڑکی کا نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند