• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 152049

    عنوان: میکائیل ریان نام رکھنا کیسا ہے

    سوال: براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ محمد، عیسی، موسی، جبرئیل، میکائیل، ریان نام رکھنا کیسا ہے اور ان کے معنی کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 152049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1018-967/N=9/1438

    محمد، موسی اور عیسی تینوں انبیائے کرام کے نام ہیں ، ان میں پہلا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی ہے ۔ جبرئیل اور میکائیل: دو بڑے فرشتوں کے نام ہیں۔ اور ریان: جنت کے ایک دروازے کا نام ہے جس سے روزہ دار حضرات داخل ہوں گے۔ ان میں سے پہلے تین نام بہت اچھے ہیں۔ اور جبرئیل اور میکائیل نام رکھنا بھی درست ہے، جمہور علما کا یہی قول ہے؛ البتہ نہ رکھنا بہتر ہے؛ کیوں کہ بعض سلف نے مکروہ قرار دیا ہے اور ریان نام بھی درست ہے، رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند