متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 151610
جواب نمبر: 151610
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 787-644/D=9/1438
حزیر کا لفظ نام کے لیے بہت موزوں نہیں معلوم ہوتا اس کے معنی ہیں حصہ لگانا۔
آپ درج ذیل ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیں تو بہتر ہے۔
(۱) خُبَیْب: تیز طرار، گھڑ سوار، مشہور صحابی کا نام۔
(۲) حَمِیْد: قابل تعریف، اللہ کا صفاتی نام عبد الحمید
(۳) زُہیر: روشن چمکدار، زہیر بن ابوسلمہ ایک صحابی کا نام
(۴) صُہَیْب: سرخ رنگ والد، صہیب رومی مشہور صحابی حوضِ کوثر کا پانی سب سے پہلے پئیں گے۔
(۵) عُزَیر: تعاون کرنے والا، ایک پیغمبر کا نام۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند