• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 150779

    عنوان: معاز کا اردو اور انگریزی تلفظ

    سوال: میرے بھانجے کا نام مشہور صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم معاذ بن جبل کی نسبت سے رکھا گیا ہے ۔ اس نام کا صحیح تلفظ کیا ہے ، م پر زبر ہے یا پیش؟ اور انگریزی میں کیسے لکھیں گے ؟

    جواب نمبر: 150779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 760-706/sd=8/1438

    معاذ میم کے فتحہ اور زبر دونوں کے ساتھ مستعمل ہے ، فتحہ کی صورت میں یہ مصدر میمی ہوگا، جس کے معنی ہونگے پناہ مانگنا اور میم کے ضمہ کے ساتھ یہ باب افعال سے ہوگا جس کے معنی ہونگے : محفوظ، کسی کی پناہ میں، نام کے لیے معنی کے اعتبار سے میم کے ضمہ کے ساتھ صحیح ہے ، باقی اس کا انگریزی تلفظ کسی انگریزی داں سے معلوم کر لیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند