• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 149952

    عنوان: محمد معاذ نام رکھنا کیسا رہے گا؟

    سوال: اللہ پاک کے فضل سے میرے گھر میں بیٹا پیدا ہوا ہے، پہلے بیٹے کا نام محمد قاسم ہے، اور بیٹی کا نام فاطمہ ہے، دوسرے بیٹے کے لیے میں نے (۱) معاذ ۔ (۲) مدثر نام سوچا تھا۔ ایک مفتی صاحب سے مشورہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ تینوں نام اچھے ہیں، آپ معاذ نام رکھ لیں، یہ اچھا ہے، اس کا معنی ہے اللہ کی حفاظت میں رہنا۔ میری اہلیہ کو محمد حامد نام زیادہ پسند آرہا ہے، جب کہ میں اپنے بیٹے کو محمد معاذ کہہ کر بلا رہا ہوں۔ آپ سے مجھے یہ جاننا ہے کہ:۔ ۱۔ معاذ کی صحیح اسپیلنگ کیا ہے؟ اور صحیح معنی کیا ہے؟ ۲۔ میرا بیٹا ۳۰/ جنوری ۲۰۱۷ء کو صبح پیدا ہوا ہے، اس دن کی اسلامی تاریخ اور مہینہ اور سال بتائیں۔ ۳۔ کیا میں حامد اور معاذ کو ملاکر نام رکھ سکتا ہوں ؟ اور اگر نام ملا کر رکھوں تو کس طرح رکھوں؟ یا صرف محمد معاذ نام رکھنا بہتر ہوگا؟ آپ سے میرے بیٹے کے حق میں دعا کی درخواست ہے ، اللہ پاک میرے بیٹے کو عالم با عمل بنائے۔ (آمین)

    جواب نمبر: 149952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 641-628/Sd=7/1438

     آپ معاذنام رکھ لیں، یہ ایک مشہور صحابی کا نام ہے، اس کے معنی ہیں: پناہ میں رہنے والا شخص۔ اس کی صحیح اسپیلنگ کسی انگریزی جاننے والے سے معلوم کر لیں۔

    (۲) (۳) حامد اور معاذ دونوں کو ملاکر بھی نام رکھ سکتے ہیں؛ لیکن ان دونوں ناموں کو ملا کر رکھنا مسلمانوں میں معروف نہیں ہے، اس لیے محمد معاذ نام رکھنا زیادہ بہتر ہوگا۔

    (۴) اللہ تعالی آپ کے بیٹے کو نیک اور صالح بنائے، عالم با عمل بنائے، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند