• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 149465

    عنوان: سید اذعان رکھنا كیسا ہے؟

    سوال: میں نے اپنے بیٹے کا نام سید اذعان (Syed Izaan) رکھاہے، وہ۲/ دسمبر 2016ء کو دس بجے صبح بروز جمعہ پیدا ہوا تھا۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس کی پیدائش کی تاریخ اور وقت کے مطابق یہ نام میرے بیٹے کے لیے مناسب ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 149465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    681-610/SN=6/1438

    ”سید اذعان“ نام ٹھیک ہے، رکھ سکتے ہیں؛ البتہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بچوں کے نام رکھنے میں پیدائش کی تاریخ اور وقت کی مطابقت کوئی شرعی چیز نہیں ہے؛ اس لیے اس طرح کی مطابقت کی تلاش کی فکر میں نہ پڑنی چاہئے، بس نام اچھا اور بامعنی ہونا چاہئے اگراس کے اندر ”عبدیت“ کا معنی ہوتو زیادہ بہتر ہے؛ اس لیے عبد اللہ، عبد الرحمن، عبید اللہ وغیرہ ناموں کو نسبةً زیادہ پسند کیا گیا ہے؛ کیوں ان میں ”عبدیت“ کا اظہار ہے۔

    ------------------------

    جواب صحیح ہے؛ البتہ مزید یہ عرض ہے کہ سید کا لفظ عرف عام میں برادری کے طور پر استعمال ہوتا ہے، نام کا جزو نہیں ہوتا، جیسے: فاروقی، صدیقی، خان اور انصاری وغیرہ؛ اس لیے اگر آپ سادات سے نہیں ہیں تو اپنے یا بیٹے کے نام کے ساتھ سید استعمال نہ کریں تاکہ کسی کو اشتباہ نہ ہو۔ اور اگر سادات سے ہیں تو اسے برادری کی حد تک ہی رکھیں، نام کا جزو نہ بنائیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند