• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 148650

    عنوان: اپنے نام کے ساتھ ایمانی نسبت و محبت کی وجہ سے محمدی صدیقی فاروقی عثمانی حیدری دیوبندی لکھنا کیسا ہے

    سوال: کیا فرما تے ہیں علمائے دین و شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اپنے نام کے ساتھ ایمانی نسبت و محبت کی وجہ سے محمدی صدیقی فاروقی عثمانی حیدری دیوبندی لکھنا کیسا ہے ۔ تفصیلی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 148650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 674-1449/L=1/1439

    آپ کی جو برادری ہے مثلاً صدیقی اس کو نام کے ساتھ جوڑنے میں تو مضایقہ نہیں ہے ؛البتہ برادری کے ساتھ غیر برادری کو شامل کرنے میں ایک طرح کا دھوکہ ہے؛اس لیے دوسری برادری کو اپنے نام کا جز بنانا درست نہیں گوایسا کرنا محض برکتاً ہو؛البتہ دیوبندی کسی برادری کا نام نہیں ہے بلکہ ہر وہ شخص جو حضراتِ اکابر علمائے دیوبند کے نظریات وعقائد سے اتفاق رکھتا ہو وہ اپنے آپ کو دیوبندی کہہ اور لکھ سکتا ہے ؛اس لیے اپنے نام کے ساتھ دیوبندی لگانے میں مضایقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند