• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146631

    عنوان: عبداللہ ، عبد الرحمن نام رکھنا اللہ کے نزدیک پسندیدہ ہے

    سوال: ۶/ نومبر ۲۰۱۶ء رات گیارہ بجکر بارہ منٹ پر میرے لڑکے کی پیدائش ہوئی ابھی تک کو ئی نام نہیں رکھ سکا ہوں، باپ کا نام شاہ فیصل اور ماں کا نام روزی (Rozy) ہے، ہم بنیادی طور پر کشمیر سے ہیں، اب آپ حضرات سے درخواست ہے کہ کوئی اچھا نام بتلادیں ، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 146631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 332-311/M=3/1438

     

    عبداللہ ، عبد الرحمن نام رکھنا اللہ کے نزدیک پسندیدہ ہے ، انبیاء علیہم السلام اور صحابہ کرام کے نام پر نام رکھنا بھی بہتر ہے چند نام یہ ہیں: ابراہیم ، اسماعیل، اسحاق، یعقوب ، ادریس، یوسف، یحییٰ ، سلمان ، طلحہ، حذیفہ، صفوان، حسّان ان میں سے کوئی نام تجویز کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند