• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146156

    عنوان: محمد ارحام الدین نام ركھنا؟

    سوال: میرا نام محمد رشید ہے، میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ میرے بیٹے کا نام محمد ارحام الدین ہے، کیا یہ نام درست ہے؟ یا ارحام عبدا لرشید نام رکھنابہترہے؟

    جواب نمبر: 146156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 070-114/SN=2/1438

    ”أرحام“ یہ عربی لغت کے اعتبار سے رَحِمٌ کی جمع ہے اور ”رحم“ کہتے ہیں ”رشتہ داری“ کو (المنجد والقاموس المحیط) اس اعتبار سے ”أرحام الدین“ کا کوئی خراب معنی نہیں ہے نام رکھنے کی گنجائش ہے، نیز أرحام عبد لرشید بھی رکھا جاسکتا ہے؛ لیکن بہتر ہے کہ کوئی اچھا معنی والا نام مثلاً معین الدین (دین کی مدد کرنے والا) ضیاء الدین (دین کی روشنی) جیسے نام رکھ دیں، اور اِن ناموں کے ساتھ باپ کا نام ”رشید“ بھی لاحق کرسکتے ہیں مثلاً معین الدین رشید۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند