• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 14571

    عنوان:

    میرا نام سید جبار شاہ ہے۔ کیا یہ نام دین اسلام میں صحیح ہے یا نہیں؟ (۲)اور میں دبئی میں نوکری کرتاہوں او ریہاں پردہ کا بہت برا نظام ہے تو اس میں ہم لوگوں کو کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    میرا نام سید جبار شاہ ہے۔ کیا یہ نام دین اسلام میں صحیح ہے یا نہیں؟ (۲)اور میں دبئی میں نوکری کرتاہوں او ریہاں پردہ کا بہت برا نظام ہے تو اس میں ہم لوگوں کو کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 14571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1137=1137/م

     

    (۱) جبار سے پہلے عبد کا اضافہ کرکے عبدالجبار کرلینا بہتر ہے۔

    (۲) نا محرم سے پردہ واجب ہے، جہاں تک ہوسکے ہرایک کو اس کا اہتمام چاہیے، اور بے پردگی کو ختم کرنے کی جو اصلاحی تدابیر ہیں،ان کو اختیار کرنی چاہئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند