• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 145675

    عنوان: بیٹے کا نام ”ارحم“ رکھ سکتے ہیں؟

    سوال: اللہ کے فضل وکرم سے میرے جڑواں بچے ہوئے ہیں،ایک بیٹا اور ایک بیٹی ، میں بیٹے کا نام ارحم اور بیٹی کا نام عرفہ (ARFA)رکھنا چاہتاہوں۔کسی نے بتایا کہ آپ ارحم نام نہیں رکھ سکتے ہیں، یہ نام رکھنا منع ہے۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 145675

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 115-106/M=2/1438

     

    بیٹے کا نام ”ارحم“ رکھ سکتے ہیں یہ نام اکبر ، اکرم ، احمد وغیرہ کی طرح ہے البتہ بیٹی کا نام ”عرفہ“ کے بجائے ”عارفہ“ رکھ لینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند