• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 145533

    عنوان: نام ”سَلِیْم اور سُلَیْم، نَعِیْم اور نُعَیْم، حَنِیْف اور حُنَیْف، سَمِیْر اور سُمَیْر“ کے معنوں میں فرق واضح کیجئے

    سوال: نام ”سَلِیْم اور سُلَیْم، نَعِیْم اور نُعَیْم، حَنِیْف اور حُنَیْف، سَمِیْر اور سُمَیْر“ کے معنوں میں فرق واضح کیجئے کیونکہ یہ نام لکھنے میں ایک جیسے معلوم ہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 145533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 048-049/D=2/1438

     

    سلیم بمعنی تندرست، نعیم بمعنی نعمت، حنیف کے معنی وہ شخص جو تمام مذاہب کو چھوڑ کر اسلام کو مانے، اور سمیر بمعنی رات کے وقت قصہ گوئی کرنے والا۔ اور ان تمام اسماء کے پہلے حرف میں پیش لگا دینے سے وہ اسماء ان ہی کی تصغیر (ایک نحوی اصطلاح) بن جاتے ہیں، اور تصغیر کبھی تو تعظیم کے لیے ہوتی ہے اور کبھی محبت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند