• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 145333

    عنوان: بیٹی کا نام منسا رکھنا؟

    سوال: براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں، کیا میں اپنی بیٹی کا نام منسا (Minsa) رکھ سکتاہوں؟ براہ کرم، اس کے معنی بتائیں۔

    جواب نمبر: 145333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 047-047/SN=2/1438

    عربی لغت کی رو سے ”مِنسا“ کا کوئی اچھا معنی نہیں بنتا؛ اس لیے آپ یہ نام نہ رکھیں، ا س کی جگہ پر ’‘میمونہ“ (بابرکت) مُحْسِنَہ (بھلائی کرنے والی) مُبَشِّرَة (خوشخبری دینے والی) ”مَدِیْحَہ“ میں سے کوئی نام رکھ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند