متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 14205
ہم
اپنی لڑکی کا نام عشال رکھنا چاہتے ہیں جس کا مطلب ہے جنت کا پھول۔ کیا یہ اسلامی
نام ہے، کیا ہم یہ نام رکھ سکتے ہیں اور اس کا معنی کیا ہے؟ اگر یہ مناسب نہیں ہے
تو کیا ہم اس کا نام ہانیہ/حانیہ یا شرمین رکھ سکتے ہیں؟ برائے کرم ہمیں اس کے
معنی بتائیں؟ برائے کرم ہمیں اپنی دعا میں یاد رکھیں۔

جواب نمبر: 14205
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1083=881/ل
عشال کا معنی مجھے نہیں مل سکا، ہانیہ کے معنی خوش رہنے والی اور حانیہ کے معنی مائل ہونے والی جھکنے والی، محبت کرنے والی، شرمین کا معنی مجھے نہیں ملا، حاصل یہ ہے کہ ان ناموں میں سے ہانیہ یا حانیہ نام رکھ سکتے ہیں، البتہ ازواج مطہرات ،بنات طاہرات یا صحابیات میں سے کسی کا نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند