• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 13046

    عنوان:

    میرا سوال میرے نام کے بارے میں ہے۔ بچپن میں میرے والدین نے میرا نام محبوب سبحانی رکھا۔ اکثر لوگ سبحان بول کر بلاتے ہیں کیا ایسے بلا سکتے ہیں یا نہیں؟ سرٹیفکٹ میں ایس کے سبحانلکھا ہوا ہے۔ میں نے عبدالسبحان رکھ لیا۔ یہ نا م صحیح ہے یا غلط ہے؟ صحیح نام بتائیں ؟ (۲)تحسین فاطمہ (میری بیوی کا نام) اور سمیہ فاطمہ (میری بیٹی کا نام) رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1008=857/ھ

    محبوب سبحانی نام درست تھا، سبحان بول کر پکار سکتے ہیں، لیکن عبدالسبحان نام رکھنا درست نہیں ہے، کیوں کہ عبد کا لفظ انھیں اسماء کی طرف منسوب ہوسکتا ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کا نام یا وصف ہو اور سبحان یہ اللہ پاک کا نہ تو نام ہے اور نہ ہی وصف۔ اس لیے عبد لگاکر عبدالسبحان نام رکھنا درست نہیں ہے۔

    (۲) تحسین فاطمہ اور سمیہ فاطمہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند