متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 10204
مفتی صاحب زروالی خان کا کہنا ہے کہ اویس کا معنی ہے (نبی کی صحبت سے محروم) کیا یہ مطلب صحیح ہے؟ کیا آپ زروالی خان صاحب کو جانتے ہیں؟
مفتی صاحب زروالی خان کا کہنا ہے کہ اویس کا معنی ہے (نبی کی صحبت سے محروم) کیا یہ مطلب صحیح ہے؟ کیا آپ زروالی خان صاحب کو جانتے ہیں؟
جواب نمبر: 10204
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 104=95/ ب
لفظ اویس، کا لغوی معنی ہے: بھیڑیا، عرب کے لوگ عام طور سے اس طرح کا نام رکھتے تھے۔ حضرت اویس قرنی رحمہ اللہ بہت مشہور تابعی ہیں۔ حضرت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کو غایت درجہ کی محبت تھی، لیکن کسی وجہ سے پیغمبر کی صحبت حاصل نہیں ہوئی تو :نبی کی صحبت سے محروم، یہ لفظ اویس کا معنی نہیں ہے، شاید آپ کو سمجھنے میں غلطی ہوگئی۔ زروالی صاحب کون ہیں؟ ہمارے علم میں نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند