متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 10109
ہماری ایک لڑکی ہے جس کا نام [ارم فاطمہ] رکھا ہے۔ کیا یہ نام صحیح ہے؟ (۲)صوفیہ نام کے ساتھ کچھ جوڑنا چاہیں تو کیا جوڑیں؟ جیسے مثال کے طور پر ?عائشہ صدیقہ? تو ?صوفیہ? کے ساتھ کیا جوڑنا چاہیے؟
ہماری ایک لڑکی ہے جس کا نام [ارم فاطمہ] رکھا ہے۔ کیا یہ نام صحیح ہے؟ (۲)صوفیہ نام کے ساتھ کچھ جوڑنا چاہیں تو کیا جوڑیں؟ جیسے مثال کے طور پر ?عائشہ صدیقہ? تو ?صوفیہ? کے ساتھ کیا جوڑنا چاہیے؟
جواب نمبر: 10109
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 119=125/ ل
[اِرَمْ] سام بن نوح علیہ ا لسلام کے لڑکے کا نام ہے، (معارف القرآن) [ارم فاطمہ] نام رکھ سکتے ہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ ارم ہٹاکر صرف [فاطمہ] نام رکھ دیں۔ فاطمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چہیتی صاحبزادی کا نام ہے۔
(۲) صوفیہ نام کے ساتھ آپ کیا ملانا چاہتے ہیں، اس کی وضاحت کرکے استفتاء ارسال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند