عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 9912
امام ابو منصور ماتریدی اورابو الحسن اشعری کے عقائد کیا تھے اور آپ کون سے عقائد میں ان کی تقلید کرتے ہیں؟ (۲)کیا عقیدہ میں امام ابو حنیفہ(رحمة اللہ علیہ) کی تقلید نہیں کرسکتے؟
امام ابو منصور ماتریدی اورابو الحسن اشعری کے عقائد کیا تھے اور آپ کون سے عقائد میں ان کی تقلید کرتے ہیں؟ (۲)کیا عقیدہ میں امام ابو حنیفہ(رحمة اللہ علیہ) کی تقلید نہیں کرسکتے؟
جواب نمبر: 991201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 54=00/ ھ
(۱) ان حضرات کے عقائد وہی ہیں کہ جو اہل سنت والجماعت کے عقائد ہیں، نصوص صریحہ سے ثابت شدہ عقائد تو تقریباً متفق علیہ ہیں، ان میں کسی کی تقلید اختیار کرنے کی حاجت نہیں البتہ استنباطی یا فروعی عقائد یا قطعی عقائد کی کیفیات وتشریحات میں اصحاب فن متکلمین حضرات کے اختلافات بھی ہیں اور متکلمین کے مسلم امام یہ دونوں حضرات ہیں، اس لیے ان کی تقلید کی جاتی ہے۔
(۲) کرسکتے ہیں، بلکہ جو عقائد امام صاحب رحمہ اللہ سے منقول سے ہیں ان میں تقلید ممنوع نہیں بلکہ کی جاتی ہے، جس کے نظائر شرح فقہ اکبر میں ملاحظہ کرسکتے ہیں، باقی استنباطی انداز میں جن حضرات نے عقائد اسلام کی خدمت انجام دی، ان میں مسلّم ائمہ کی حیثیت سے امام ابومنصور ماتریدی اور امام ابوالحسن اشعری رحمہما اللہ ہیں، مزید تفصیل دیکھنی ہو تو حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعة کی کتاب: علمائے دیوبند اور ان کا دینی رخ ومسلکی مزاج، ملاحظہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے ایک مسئلہ جاننا ہے کہ ایک انسان جو غیر مسلم ہے اور اسے اسلام کے بارے میں کچھ بھی علم یا کوئی بھی معلومات نہیں ہے ،یا یوں سمجھ لیں کہ اسے یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ اسلام کیا ہے۔ اور اس انسان نے اپنے معاشرہ کے تحت ہر نیک کام کیا ہے کوئی بھی غلط کام نہیں کیا ہے۔ کل قیامت کے دن جب حساب ہوگا بے شک اللہ اس سے سوال کریں گے کی دین کیا ہے وہ یہی جواب دے گا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسلام کیا ہے۔ وہ انسان اپنی دلیل پیش کرے گا کہ مجھ تک اسلام نہیں پہنچا۔ ہم جانتے ہیں کہ جو انسان کلمہ گو نہیں ہے وہ جہنم میں جائے گا۔ اب مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ وہ انسان جنت میں جائے گا یا جہنم میں جس تک اسلام ہی نہیں پہنچا اور اس نے اپنے معاشرے کے لحاظ سے ہر نیک کام کیا ہے؟ آپ کے جواب کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔
526 مناظر