• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 8539

    عنوان:

    آپ نے فتوی نمبر 7126 میں فرمایا کہ فقہ حنفی کے مطابق کعبہ بزرگوں کی زیارت کو جاتا ہے۔ پھر یہی کعبہ رحمة للعالمین کے لیے کیوں نہیں آیا جب مشرکین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کو زیارت اور عمرہ کے لیے نہیں آنے دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نامراد ہوکر بغیر کعبہ کی زیارت کئے ہوئے لوٹ گئے صلح حدیبیہ کے موقع پر۔ کیا یہ اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے؟ کہاں اہل سنت کا عقیدہ اورکہاں یہ بدعتی عقیدہ؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8539

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2110=1664/ھ

    بڑوں پر تنقیدی قلم چلانے سے پہلے عقل مند آدمی کو اپنا قد ناپ لینا چاہیے، حضرت سید الاولین والآخرین کا نامراد لوٹنا تم کو کس دلیل سے ثابت ہوا ہے؟ بندہٴ خدا! قرآن کریم حدیث شیرف سے تو بامرادواپس تشریف لے جانا صاف صراحةً ثابت ہے،نیز معجزہ اور کرامت نہ کسی نبی کے اختیار میں ہوتا ہے نہ ولی کو اس کا کچھ اختیار ہوتا ہے، جب اورجیسا معجزہ وکرامت اللہ پاک چاہتا ہے نبی اور ولی کے ہاتھ پر اس کا ظہور ہتا ہے، مثلاً سیدنا حضرت سلیمان علیہ السلام کو بے مثال عالیشان سلطنت عطا فرمائی اور حضرت افضل الرسل محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو ایسی سلطنت و حکومت نہ عطا فرمائی، حضرت مریم علیہا السلام کی کرامات قرآن کریم حدیث شریف میں موجود ہیں، حضراتِ صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے عامةً ان جیسی کرامات کا ظہور نہ ہوا، اور یہ سب اسی لیے ہے کہ تمام اہل حق مسلمانوں کا یہی عقیدہ ہے کہ معجزہ وکرامت اختیاری نہیں اسی عقیدہ کا ثبوت دلائل قاطعہ سے ہے، سابق فتویٰ پر آپ کو جوکچھ اشکال ہو اس کو سابق فتویٰ کی نقل منسلک کرکے ارسال کریں، تب ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھا جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند