• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 7505

    عنوان:

    بچپن سے یہ سنتا اور پڑھتا آرہا ہوں کہ نیک مردوں کو جنت میں حوریں ملیں گیں اوراس پر اللہ کے فضل و کرم سے یقین کامل ہے۔ اورکم و بیش مفہوم معاف میں نے یہ بھی سنا ہے اور کہیں پڑھا بھی ہے کہ جو میاں اور بیوی دنیا میں اللہ کے احکامات پر چلیں گے وہ دونوں جنت میں بھی ملیں گے، کیا ایسا ہے؟ در اصل جو میرا سوال ہے کہ مردوں کو تو جنت میں حوریں ملیں گیں لیکن نیک عورتوں کا کیا ہو گا جو جنت میں جائیں گیں؟ کل رات کو میری بیوی نے مجھ سے سوال کیا تو میں نے کہا کہ پوچھ کربتاؤں گا۔ ویسے یہ سوال میرے ذہن میں بھی آتا رہتا ہے، پر میں ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ سوال کرنے سے کوئی گناہ نہ ہوتا ہو۔ اور ایک اور سوال کہ کیا جنت میں جب میاں اور بیوی ملیں گے تو ان کا رشتہ اور تعلق کیا دنیا کے رشتہ اورتعلق کی طرح ہو سکتا ہے یا وہاں جنت میں انسان کی دنیاوی خواہشات ختم ہوجائے گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1515=1431/ د

    (۱) آپ نے صحیح سنا ہے، ان شاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔

    (۲) عورتوں کو ان کے شوہر ملیں گے اور جو عورتیں نیک ہونے کی وجہ سے جنت میں چلی گئیں اوران کے شوہر بداعمالیوں کی وجہ سے جہنم میں چلے گئے تو ایسی نیک عورتوں کو کسی نیک مرد کے ساتھ کردیا جائے گا۔

    (۳) جی ہاں میاں بیوی کی طرح ملیں گے خواہشات ہوں گی اوران کی تکمیل بھی خوب ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند