• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 69775

    عنوان: امام مہدی کو کس طرح معلوم ہوگا کہ آپ امام مہدی ہیں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ امام مہدی علیہ رضوان جب ظاہر ہوں گے تو ان کو اللہ کی طرف سے کس طرح علم ہوگا کہ آپ امام مہدی ہیں؟آیا کوئی وحی ہوگی؟اگر وحی ہوگی تو اسلام میں تو سلسلہ وحی منطقع ہوچکا ہے ۔ تو پھر اللہ تعالی سے کس طرح علم پائیں گے ۔ ذرا وضاحت معہ حوالہ فرما دیں۔

    جواب نمبر: 69775

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1344-1320/N=1/1438 مختلف احادیث میں ظہور مہدی کی جو علامات ونشانیاں بیان کی گئی ہیں، ان کی روشنی میں خود حضرت مہدی اور تمام اہل حق مسلمان انھیں حضرت مہدی جان لیں گے، خود انھیں یا اہل حق میں سے کسی کو حضرت مہدی کے مہدی ہونے میں کوئی شک شبہ نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند