• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 69762

    عنوان: قرآن اور حدیث میں کہاں ہے کہ اپنی زندگی بچانا فرض ہے ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ قرآن اور حدیث میں کہاں ہے کہ اپنی زندگی بچانا فرض ہے یا نہیں؟ براہ کرم، سورة نمبر اور آیت نمبر کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 69762

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1073-1042/Sd=1/1438

    شریعت میں اپنے اختیار سے اپنے کو ہلاک کرنا ناجائز و حرام ہے ، اپنی زندگی بچانا فرض ہے ، قرآن میں ہے : وَلَا تُلْقُوا بِأَیْدِیکُمْ إِلَی التَّہْلُکَةِ، حضرت مفتی شفیع صاحب فرماتے ہیں کہ اس آیت میں اپنے اختیار سے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے کی ممانعت بیان فرمائی گئی ہے ۔ (معارف القرآن) ، دوسری جگہ ارشاد ہے : وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَکُمْ إِنَّ اللَّہَ کَانَ بِکُمْ رَحِیمًا، وَمَنْ یَفْعَلْ ذَلِکَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِیہِ نَارًا وَکَانَ ذَلِکَ عَلَی اللَّہِ یَسِیرًا ۔ ۔ ۔ ۔ قال ابن حجر الہیثمی: الکبیرة الرابعة عشرة بعد الثلا ثمائة: قتل الانسان لنفسہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ (الزواجر عن اقتراف الکبائر: ۹۵/۲، ط: مصطفی الحلبی) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند