• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 69616

    عنوان: کیا مردہ انسان کی روح دنیا میں آسکتی ہے؟

    سوال: کیا کسی مرے ہوئے شخص کی روح دنیا میں ظاہر یاغائب میں آسکتی ہے؟ کیا مرا ہوا شخص کسی کو دکھائی دے سکتا ہے؟ کیا مرے ہوئے انسان کا بھوت پریت بنتے ہیں؟ اسلام میں ان باتوں پر کیا عقیدہ ہے؟ اور کوئی شخص اگر ان میں سے کسی بات کا دعوی کرے تو کیا اس کا یقین کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 69616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 861-797/B=11/1437

    یہ باتیں کسی صحیح اور مستند حدیث سے ثابت نہیں البتہ خواب میں آسکتی ہیں، اور ہم لوگوں کا خواب شریعت میں حجت نہیں بنتا ہے۔ اس لیے ہمیں ایسے تخیلات میں نہ پڑنا چاہئے، نہ ہی ایسا دعوی کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند