• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 6947

    عنوان:

    زید نے بکر کو کافر کہا اور بکر پر کفر ثابت نہ ہوا تو زید کے لیے کیا حکم ہے؟ اسی طرح زید نے بکر کو مشرک کہا اور بکر پر شرک ثابت نہ ہوا تو زید کے لیے کیا حکم ہے؟

    سوال:

    زید نے بکر کو کافر کہا اور بکر پر کفر ثابت نہ ہوا تو زید کے لیے کیا حکم ہے؟ اسی طرح زید نے بکر کو مشرک کہا اور بکر پر شرک ثابت نہ ہوا تو زید کے لیے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 6947

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1442=1255/ ب

    یہ بڑے گناہ کی بات ہے۔ حدیث میں بڑی سخت وعید آئی ہے کہ اگر کسی نے کسی کو کافر یا مشرک کہا اور وہ ایسا نہ ہو تو وہ کفر وشرک اسی کہنے والے پر لوٹ کر آجاتا ہے۔ اس لیے اللہ سے ڈرنا چاہیے۔ اور کسی مسلمان کو کافر و مشرک قرار دینے میں عجلت یا غصہ سے کام نہ لینا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند