• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 69406

    عنوان: ہمارے جوبنیادی پانچ یاچھ کلمہ ہیں ان کاحوالہ کیا ہے؟

    سوال: ہمارے جوبنیادی پانچ یاچھ کلمہ ہیں ان کاحوالہ کیا ہے؟ براے مہربانی حوالہ کے ساتھ بتائیں۔

    جواب نمبر: 69406

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1073-1250/B37=2/1438
    اصل کلمہ دو ہی ہے کلمہ تو حید ”لا إلٰہ إلا اللہ“ اور کلمہ رسالت ”محمد رسول اللہ“ یہ دونوں قرآن پاک سے ثابت ہیں أشہد أن لا إلہ إلا اللہ وأشہد أن محمداً عبدہ ورسولہ، (حدیث سے بھی ثابت ہے) اس کے علاوہ اسلام میں بہت سی بنیادی چیزیں ایسی ہیں جن پر ایمان لانا ضروری ہے مثلاً اللہ کی طرف سے آئے ہوئے تمام نبولں اور رسولوں پر ایمان لانا، اللہ کی طرف سے آئی ہوئی تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لانا، اللہ کے تمام فرشتوں پر ایمان لانا، تقدیر پر ایمان لانا، مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان لانا، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی یعنی خاتم النیین ہونے پر ایمان لانا، اس طرح کی بہت سی چیزوں پر لانا ضروری ہے ان سب کو اگر کلمہ کا عنوان دیا جائے تو چھ کلمے ہو جائیں گے، اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے متعین طور پر یہ کلمے نہیں نازل ہوتے ہیں یہ لوگوں نے یاد رکرنے کرانے کی سہولت کی وجہ سے بنایا ہے۔ اصل دو ہی کلمے ہیں: (۱) کلمہ تو حید۔ (۲) اور کلمہ رسالت۔ قرآن وحدیث میں دونوں کا باربار ذکر موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند