• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 69387

    عنوان: کیامزا ر پر جاکر فاتحہ پڑھنا اور دعا میں ان کا وسیلہ لینا جائز ہے؟

    سوال: کیامزا ر پر جاکر فاتحہ پڑھنا اور دعا میں ان کا وسیلہ لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 69387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1101-1080/M=12/1437 اگر کوئی مزار پر جاکر شرک و بدعت کا کوئی عمل نہ کرے، اور ایصال ثواب کی غرض سے سورہ فاتحہ یا کوئی دوسری سورت وغیرہ پڑھ کر صاحب مزار کو بخش دے تو جائز ہے اور پیر و بزرگ کے وسیلے سے دعا مانگنا بھی جائز ہے، اور ایسے مزاروں پر جانے سے بچنا چاہئے جہاں بدعات و خرافات اور شرکیہ افعال کیے جاتے ہوں اور مرد و عورت کا اختلاط ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند