• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 69349

    عنوان: سورہٴ مائدہ کی آیت نمبر ۳۲ مسلمانوں كے لیے ہے كس طرح ثابت كیا جاسكتا ہے؟

    سوال: میرا سوال سورہٴ مائدہ کی آیت نمبر ۳۲ کے تعلق سے ہے، جس میں اللہ بنی اسرائیل کو مخطاب کرکے کچھ کہتا ہے۔ آپ اس بات کو کیسے ثابت کرسکتے ہیں کہ یہی بیان مسلمانوں کے لیے بھی ہے۔

    جواب نمبر: 69349

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 785-677/D=11-1437 بنی اسرائیل کو مخاطب کرکے جو بات کہی گئی تھی پھر اسے مسلمانوں کے لیے نقل کیا گیا اس کا مقصد یہی ہے کہ بے گناہ کسی نفس کو قتل کرنا بہت بُرا ہے اسی بنا پر قتل نفس کی مذمت بنی اسرائیل سے ہی بیان کی گئی تھی جس طرح روزے کی فرضیت بیان کرتے ہوئے اللہ تعالی نے فرمایا: یٰآیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کُمَا کَتِبَ عَلٰی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ الایة․ فرق یہ ہے کہ روزے میں کُتِبَ عَلَیْکُمْ سے خطاب خاص مسلمانوں کو کردیا گیا۔ اور قتل نفس کے بیان میں قتل نفس کی مذمت پہلے سے بیان کی جارہی ہے پھر بنی اسرائیل کو دئیے گئے حکم سے اس کی مزید تاکید ظاہر کی جارہی ہے۔ یہ اسلوب بیان کے طریقے ہیں۔ نوٹ: مزید وضاحت کے لیے بیان القرآن دیکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند