• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 69209

    عنوان: كسی كا اگر یہ عقیدہ ہو كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے بعد نیا نبی آسکتا ہے تو کیا وہ مسلمان ہے؟

    سوال: اگر کسی مسلمان(مرد/عورت) کا یہ ایمان ہو کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبی آسکتاہے تو کیا وہ مسلمان ہے؟

    جواب نمبر: 69209

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1197-1121/B=12/1437

    قرآن و حدیث سے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نبی ہونا متحقق او رقطعی و یقینی ہے، اگر کوئی شخص یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبی آسکتاہے تو یہ ختم نبوت کا اور قرآنی آیات کا انکار ہے وہ شخص دائرہ اسلام سے خارج ہے وہ مسلمان نہیں وہ کافر و مرتد ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند