• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 68966

    عنوان: گھریلو نا اتفاقی کے لیے دعا

    سوال: میری سہیلی میرے ایک لڑکے پسند کرتی ہے اور ا ن دونوں کا نکاح ہوچکاہے، لیکن وہ روزانہ جھگڑے تے ہیں اور لڑکے کی ماں اور بہنیں بھی میری سہیلی کو پسند نہیں کرتی ہیں۔ براہ کرم، کوئی وظیفہ/دعا بتائیں تاکہ ان کی لڑائی بند ہوجائے اور وہ خوشی سے زندگی گذارنے لگیں۔

    جواب نمبر: 68966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1293-1313/L=11/1437 آپ اپنی سہیلی سے کہہ دیں کہ وہ بعد عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یَا لَطِیْفُ“ پڑھ لیا کریں اور پڑھنے کے دوران شوہر اور ان کے اہل خانہ کے نرم ہونے کا تصور کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند