• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 68056

    عنوان: کیا اپنے پھوپھا کی لڑکی سے شادی کرنا درست ہے ؟ کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا اپنے پھوپھا کی لڑکی سے شادی کرنا درست ہے ؟ کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 68056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1179-1176/N=11/1437

    پھوپھا یا پھوپھی کی لڑکی محرمات میں سے نہیں ہے ؛ لہٰذا اس سے نکاح درست ہے بشرطیکہ حرمت کا کوئی رشتہ نہ ہو، جیسے: رضاعت وغیرہ ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب بنت جحش  سے نکاح فرمایا اور وہ آپ کی پھوپھی زاد بہن تھیں، کبنت عمہ وعمتہ وخالہ وخالتہ لقولہ علیہ تعالی: ”وَاُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ“ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ۴: ۱۰۳، ۱۰۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ، ویحرم علی الرجل عمتہ وخالتہ وأما بناتہما فحلال (الدر المنتقی شرح الملتقی مع المجمع ۱: ۴۷۶، ۴۷۷، ط: دارالکتب العلمیة، بیروت) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند