• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 67683

    عنوان: جب حضرت عیسی علیہ السلام اور امام مہدی آئیں گے تو وہ کس مذہب پر عمل کریں گے ؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ جب حضرت عیسی علیہ السلام اور امام مہدی آئیں گے تو وہ کس مذہب پر عمل کریں گے ؟ براہ کرم، حدیث کے حوالے سے جواب دیں۔ غیر مقلدین یہ سوال کررہے ہیں، میں ان کو کیا جواب دوں؟

    جواب نمبر: 67683

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1049-1038/Sd=1/1438

     حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت مہدی دونوں خود بھی مذہب اسلام ہی پر عمل کریں گے اور دوسروں کو بھی اسلام کی دعوت دیں گے۔ قال النبي صلی اللّہ علیہ وسلم في حدیث طویل: ویدعو الناس الی الاسلام، ویہلک اللّٰہ في زمانہ الملل کلہا الا الاسلام۔ (ابن کثیر: ۲/۴۱۵، ط: زکریا، بذل المجہود: ۱۲/۳۷۴، کتاب الملاحم، باب خروج الدجال، ط: مرکز الشیخ أبي الحسن الندوي) وعن أم سلمة رضي اللّٰہ عنہا عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ فیقسم المہدي المال ویعمل المہدي في الناس بسنة نبیہم صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ (بذل المجہود: ۱۲/۳۲۸، ۳۳۱) دیکھیے: محاضرہ علمیہ بر موضوع رد قادیانیت: ۴/۵، بابیت اور بہائیت، علامات قیامت اور نزول عیسی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند