عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 67654
جواب نمبر: 67654
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1090-1116/H=11/1437 ذاتِ باری تعالی جلّ شانہ ہماری عقلوں سے وراء الوراء ہے جس طرح کی سوچ آپ نے اپنا رکھی ہے اس کو ترک کر دینا چاہئے اور جو کام و احکام شریعتِ مطہرہ نے ہمارے ذمہ لازم کئے ہیں ان کو اپنانا چاہئے ورنہ اس طرح کی غلط سوچ میں ڈال کر نفس و شیطان آدمی کو گمراہی کے راستہ پر ڈالتے ہیں عقائد تو آپ کے الحمد للہ ٹھیک ہیں مگر سوچنے کا انداز غلط ہے بس اس کی اصلاح کی طرف توجہ رکھیں واجبات فرائض سنن کی ادائیگی اور معاصی سے اجتناب میں اپنے آپ کو لگائے رکھیں (الف) بہشتی زیور (ب) جزاء الاعمال (ج) فضائلِ اعمال (د) منتخب احادیث کا بکثرت مطالعہ کیا کریں اور سننے سنانے کا نظام بھی بنالیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند