• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 67391

    عنوان: اللہ تعالی مخلوق کی صفات سے پاک ہے

    سوال: مولانا صاحب ایک مسئلہ میں بہت پرشان ہوں رہنمائی کر دیں۔ ہم لوگوں کا عقیدہ ہے اللہ پاک مخلوق کی صفات سے پاک ہے اس میں یہ کہنا ٹھیک ہو گا مخلوق کو جو ڈکار آتاہے کھانے کے بعد، ہچکی یا جمائی آتی ہے ، جسم سے ہوا خارج ہوتی ہے یا مخلوق کا پیشاب کرنا، اللہ پاک ان صفات سے پاک ہے کیونکہ یہ مخلوق کی صفات ہیں یا اس معاملے میں خاموش رہنا چاہے ؟

    جواب نمبر: 6739101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 887-736/D=11/1437 یقینا اللہ تعالی مخلوق کی صفات سے پاک ہے اس تسبیح و تنزیہ میں مخلوقات کی اچھی بری ساری ہی صفات آگئیں جن میں سے اللہ تعالی کی ذات پاک ہے لیکن جن صفات کا مخلوق کے لیے ذکر عیب اور بُرا سمجھا جاتا ہے صراحةً اللہ تعالی کے لیے ان کا ذکر بے ادبی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند