عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 67137
جواب نمبر: 67137
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 975-958/N=10/1437 لفظ أرحم الراحمین تو صرف اللہ تعالی کے لیے استعمال ہوتا ہے اور صرف أرحم یا الراحمینکے علاوہ کسی اور لفظ کی طرف اضافت کے ساتھ أرحم اللہ تعالی کے ساتھ خاص نہیں، اس کا اطلاق غیر اللہ پر بھی درست ہے، جیسے: امجد، اخلد وغیرہ اور حدیث میں ہے: أرحم أمتی بأمتی أبو بکر (ترمذی شریف ۳۷۹۰)؛ اس لیے ارحم نام رکھ سکتے ہیں، گنجائش ہے ، اور اگر کوئی اور نام رکھا جائے تو زیادہ مناسب ہے؛ کیوں کہ عام پڑھے لکھے لوگوں کو أرحم نام کے بارے میں کھٹک ہوتی ہے۔ اور لفظ رحمن اور رحیم اسمائے حسنی میں سے ہیں ،ان کی جانب لفظ عبد کی اضافت کے بغیر ان کے ذریعے نام رکھنا درست نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند